لاہور میں آٹے، چینی اور سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، صارفین پریشان

لاہور میں آٹے، چینی اور سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، صارفین پریشان

لاہور :لاہور سمیت دیگر شہروں میں آٹے اور چینی کی سپلائی متاثر ہونے سے صارفین شدید پریشان ہیں۔ چینی کی قیمت فی کلو 200 روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ دکانداروں کا کہنا ہے کہ ملز کی جانب سے سپلائی نہ پہنچنے کے باعث مارکیٹ میں شارٹیج ہے۔

دوسری جانب سبزیوں کی قیمتیں بھی بلند ہو گئی ہیں۔ پیاز کی قیمت دو سو روپے کلو سے تجاوز کر گئی، مٹر پانچ سو روپے، کھیرا دو سو روپے اور گوبھی ایک سو چالیس روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔ ٹماٹر کی قیمت میں پچاس روپے کی کمی کے بعد فی کلو دو سو پچاس روپے ہو گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق سپلائی چین میں رکاوٹیں اور طلب میں اضافہ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا باعث بن رہے ہیں، جس سے عام صارفین کو روزمرہ ضروریات کے لیے زیادہ خرچ کرنا پڑ رہا ہے۔

ٹیگز: