لاہور: معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کا نشانہ بنانے کے کیس میں مجرمہ آمنہ عروج کی سزا معطل کر دی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شہباز رضوی نے آمنہ عروج کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے یہ فیصلہ سنایا۔
عدالت نے آمنہ عروج کی مشروط رہائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ رہائی کے لیے پانچ لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانا ہوں گے۔
واضح رہے کہ آمنہ عروج پر خلیل الرحمان قمر کو بلیک میل کرنے اور رقم بٹورنے کا الزام تھا، جس پر ماتحت عدالت نے اسے سزا سنائی تھی۔ اب سزا معطلی کے بعد آمنہ عروج کو عبوری ریلیف حاصل ہو گیا ہے۔