لاہور: کریسنٹ ماڈل ہائی سکول میں لاہور سائنس میلہ کا انعقاد کیا گیا، جہاں پنجاب بھر کے طلبہ نے اپنی قابلیت کے جوہر منوائے۔
ٹیوٹا کے زیر اہتمام چلنے والے ٹیکنالوجی کالجز کے طلبہ نے بھی اپنے جدید پروجیکٹس پیش کیے، جن میں بغیر ڈرائیور چلنے والی کار اور سولر پر چلنے والی بائیک خاص طور پر توجہ کا مرکز بنیں۔
طلبہ اور اساتذہ نے ٹیوٹا کے اداروں کے طلبہ کی محنت اور ان کے پروجیکٹس کو خوب سراہا، اور کہا کہ ایسے میلے نوجوانوں میں تخلیقی صلاحیتوں اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے نہایت اہم ہیں۔