جاتی امرا میں وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، سیاسی و معاشی امور پر تفصیلی مشاورت

جاتی امرا میں وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، سیاسی و معاشی امور پر تفصیلی مشاورت

لاہور:وزیراعظم شہباز شریف لاہور کے علاقے جاتی امرا پہنچے، جہاں انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال، معاشی پالیسیوں اور عوامی ریلیف اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی۔

ملاقات کے دوران نواز شریف نے کہا کہ ملکی معیشت کو مستحکم بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، اور وقت کے ساتھ پاکستان ترقی و استحکام کی سمت بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی انتھک محنت، انتظامی کارکردگی اور عملی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر بھی ان کی کاوشوں کو پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔

بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں مرغوب احمد کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں انہوں نے ان کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

ٹیگز: