شادی کا دعائے خیر کا لباس اپنی بہو کو دونگی:ماہرہ خان کا اہم اعلان

 شادی کا دعائے خیر کا لباس اپنی بہو کو دونگی:ماہرہ خان کا اہم اعلان

کراچی: پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان نے ایک وائرل انٹرویو میں بتایا کہ وہ اپنی شادی کی دعائے خیر کے لباس کو مستقبل میں اپنی بہو کے حوالے کریں گی۔

اداکارہ کے مطابق، ان کی شادی کی تقریبات دعائے خیر سے شروع ہوئیں، جس میں ان کی والدہ کی خواہش کے مطابق زہرہ نگاہ نے دعا کروائی۔ ماہرہ نے بتایا کہ لباس ڈیزائنر عمر سعید نے حیدرآبادی انداز میں تیار کیا تھا، جس کے ساتھ انہوں نے ہلکا میک اپ، جیولری اور پھولوں کے گہنے پہنے اور بالوں کی چوٹی بنائی۔

ماہرہ خان نے اس لباس کی خاصیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ جوڑا ان کے لیے بہت خاص اور یادگار ہے اور اسی وجہ سے وہ اسے اپنی بہو کو دیں گی تاکہ اسے خیال رکھنا سکھایا جا سکے۔

اداکارہ نے اکتوبر 2023 میں کاروباری شخصیت سلیم کریم سے دوسری شادی کی تھی جبکہ ان کا ایک بیٹا اذلان پہلی شادی سے ہے۔

ٹیگز: