پنجاب حکومت کا سیلاب متاثرین کیلئے بڑا ریلیف پیکیج، فلڈ ریلیف کارڈ کے ذریعے رقم کی فراہمی شروع

پنجاب حکومت کا سیلاب متاثرین کیلئے بڑا ریلیف پیکیج، فلڈ ریلیف کارڈ کے ذریعے رقم کی فراہمی شروع

ننکانہ صاحب : پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے "فلڈ ریلیف کارڈ" اسکیم کا آغاز کر دیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت متاثرہ خاندان اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے کارڈ کے ذریعے رقم نکلوا سکیں گے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ننکانہ صاحب میں فلڈ ریلیف کارڈ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرہ افراد روزانہ اپنے کارڈ کے ذریعے تین لاکھ روپے تک نکال سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے سیلاب زدگان کو تنہا نہیں چھوڑا اور ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا خود دورہ کیا اور متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سنے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بروقت ریسکیو آپریشن کے باعث جانی و مالی نقصان میں خاطر خواہ کمی آئی۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ فلڈ ریلیف کارڈ اسکیم صوبے کے تمام متاثرہ اضلاع میں مرحلہ وار شروع کی جا رہی ہے، تاکہ ہر مستحق خاندان تک امداد پہنچائی جا سکے۔

ٹیگز: