پنجاب میں موسم سرما کے دوران سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی

پنجاب میں موسم سرما کے دوران سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی

لاہور:وزیر تعلیم پنجاب رانا سکند حیات نے موسم سرما کے پیشِ نظر سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ ان کے مطابق پنجاب کے تمام سکول کل سے صبح 8 بج کر 45 منٹ پر کھلیں گے اور بچوں کو دوپہر 1 بج کر 30 منٹ پر چھٹی ہوگی۔

وزیر تعلیم نے ایکس (X) پر پیغام میں کہا کہ یہ تبدیلی بچوں کی سہولت اور موسم سرما میں ٹھنڈ سے بچاؤ کے لیے کی گئی ہے۔ انہوں نے والدین اور اساتذہ سے درخواست کی کہ سکول کے نئے اوقات کے مطابق بچوں کو بروقت سکول پہنچانے اور اسکول انتظامیہ کے تعاون کو یقینی بنائیں۔

رانا سکند حیات نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب تعلیمی معیار کے ساتھ ساتھ بچوں کی صحت اور سہولت کو بھی اہمیت دے رہی ہے۔

ٹیگز: