بیہودہ رقص اور غیر سنسر شدہ پرفارمنس پر تھیٹرز اور اداکاراؤں کو پنجاب آرٹس کونسل کا نوٹس

بیہودہ رقص اور غیر سنسر شدہ پرفارمنس پر تھیٹرز اور اداکاراؤں کو پنجاب آرٹس کونسل کا نوٹس

لاہور:لاہور میں بیہودہ رقص، فحش حرکات اور غیر سنسر شدہ پرفارمنسز کی روک تھام کے لیے پنجاب آرٹس کونسل نے سخت اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ ای مانیٹرنگ کے دوران غیر معیاری پرفارمنسز پر اداکارہ ندا چودھری، زارہ خان، نرالی اور چاہت چودھری کو نوٹس بھیجے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ حنا شیخ، معصومہ ملک اور ارم چودھری کو بھی پنجاب آرٹس کونسل نے نوٹس بھجوا کر تحریری جواب کے ساتھ ذاتی طور پر پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

پنجاب آرٹس کونسل کا کہنا ہے کہ فنون لطیفہ کے معیار کو بہتر بنانے اور معاشرتی اقدار کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے اس طرح کے اقدامات ضروری ہیں۔

ٹیگز: