پنجاب بار کونسل الیکشن 2025-2030: تین روز بعد پولنگ، سخت مقابلہ متوقع

پنجاب بار کونسل الیکشن 2025-2030: تین روز بعد پولنگ، سخت مقابلہ متوقع

لاہور: پنجاب بار کونسل کے انتخابات 2025-2030 میں صوبے بھر میں تین روز بعد پولنگ ہوگی۔ انتخابات میں 75 نشستوں کے لیے 331 امیدوار حصہ لے رہے ہیں، جبکہ 1,32,300 وکلاء اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔

انتخابات میں پروفیشنل گروپ اور انڈیپنڈنٹ گروپ کے امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔ لاہور ڈویژن سے 93 امیدوار حصہ لے رہے ہیں، جہاں 42,415 ووٹرز اپنا ووٹ ڈالیں گے۔

پولنگ یکم نومبر کو صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی، اور صوبے بھر میں 28 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز بطور ریٹرننگ افسر انتخابات کی نگرانی کریں گے۔

انتخابات کے غیر حتمی نتائج پولنگ کے روز ہی جاری کیے جائیں گے، جبکہ حتمی سرکاری نتائج 17 نومبر کو اعلان کیے جائیں گے۔

ٹیگز: