لاہور: صوبہ بھر میں حادثات کی روک تھام کے لیے جاری 90 روزہ مہم کے دوران بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی آ گئی ہے۔
رواں ماہ کے دوران دو لاکھ پندرہ ہزار سے زائد شہریوں کو بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔ لاہور میں مجموعی طور پر ساڑسٹھ ہزار شہریوں کے چالان کاٹے گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس مہم کا مقصد سڑکوں پر نظم و ضبط قائم کرنا اور حادثات کی روک تھام ہے۔