لاہور:شہر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی مزید مؤثر ہو جائے گی کیونکہ ڈاکنگ ڈرون اب ون فائیو سسٹم سے منسلک ہو جائے گا۔
سسٹم پر کال موصول ہوتے ہی ڈرون خودکار طور پر حرکت میں آئے گا اور شہر کے دس بڑے تھانوں کی حدود میں بلند و بالا عمارات پر نصب رہے گا۔
ڈاکنگ ڈرون پندرہ کلومیٹر تک پٹرولنگ کر سکے گا، جس سے ملزموں کے لیے فرار ہونا مشکل ہو جائے گا اور پولیس کی کارروائیاں مزید تیز اور مؤثر ہوں گی۔