ٹیکس فراڈ کمیٹی میں کاروباری نمائندے شامل، گرفتاری سے قبل کمیٹی کی اجازت لازمی قرار

ٹیکس فراڈ کمیٹی میں کاروباری نمائندے شامل، گرفتاری سے قبل کمیٹی کی اجازت لازمی قرار

لاہور:وفاقی حکومت نے کاروباری برادری کو شامل کرتے ہوئے ٹیکس فراڈ کمیٹی میں شفافیت کو یقینی بنایا ہے۔ اب کسی بھی کاروباری فرد کو 37 اے کے تحت ٹیکس فراڈ میں گرفتار کرنے سے قبل کمیٹی کی اجازت لینا لازمی ہوگی۔

کمیٹی میں محکمہ ٹیکس کے آفیسرز کے علاوہ کاروباری تنظیموں کے منتخب نمائندے بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی میں شامل نمائندوں میں وفاقی ایوانہائے صنعت و تجارت کے دو نمائندے، لاہور اور ملتان چیمبر آف کامرس کے نمائندے، کراچی، حیدرآباد اور سرحد چیمبر آف کامرس کے نمائندے، آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے دو عہدیدار اور پاکستان بزنس کونسل کے دو نمائندے شامل ہیں۔

کمیٹی کے قیام کا مقصد کاروباری افراد کی گرفتاری کے عمل میں شفافیت لانا اور گرفتاری سے قبل کمیٹی کی انکوائری اور اجازت کو لازمی بنانا ہے۔

ٹیگز: