الحمراء میں پنجاب ماس انٹرنیشنل تھیٹر فیسٹیول اپنی رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر

الحمراء میں پنجاب ماس انٹرنیشنل تھیٹر فیسٹیول اپنی رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر

لاہور : الحمراء آرٹس کونسل میں منعقد ہونے والا پنجاب ماس انٹرنیشنل تھیٹر فیسٹیول اپنی تمام تر رنگا رنگ تقریبات کے ساتھ اختتام کو پہنچ گیا۔ چھ روز تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک سے بھی فنکاروں نے بھرپور شرکت کی، جس نے پنجاب کی زبان، ادب، فن اور ثقافت کی خوبصورت تصویر دنیا کے سامنے پیش کی۔

فیسٹیول کے دوران عوام کی بڑی تعداد نے اپنے بچوں کے ہمراہ ہینڈی کرافٹ اور روایتی کھانوں کے اسٹالز کا بھرپور لطف اٹھایا۔ ہر عمر کے لوگ ثقافتی تقریبات میں دلچسپی کے ساتھ شریک رہے۔

پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے پیش کیا گیا شاندار تھیٹر ڈرامہ "کہوں نا محبت ہے" بھی مقبول رہا، جس نے دیکھنے والوں کو محظوظ کیا۔ الحمراء آرٹس کونسل کو ادبی و ثقافتی رنگوں اور روشنیوں سے سجایا گیا تھا جبکہ پاکستان کے تمام صوبوں کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے مخصوص سٹالز بھی لگائے گئے تھے۔

شہریوں نے پنجاب حکومت کی اس کوشش کو سراہا اور کہا کہ فیسٹیول میں تھیٹر، ڈرامہ، کنسرٹ اور تاریخی نمائشیں ایک ساتھ دیکھنے کو ملیں، جس سے اس کی کامیابی کا اندازہ ہوتا ہے۔

عوامی حلقوں نے پنجاب ماس انٹرنیشنل تھیٹر فیسٹیول 2025 کو ایک شاندار اور کامیاب ثقافتی تقریب قرار دیا ہے۔

ٹیگز: