پنجاب میں فضائی آلودگی کی چوبیس گھنٹے نگرانی کا آغاز، وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر نیا نظام نافذ

پنجاب میں فضائی آلودگی کی چوبیس گھنٹے نگرانی کا آغاز، وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر نیا نظام نافذ

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں فضائی آلودگی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر چوبیس گھنٹے فضا کے معیار کی نگرانی کا حکم دے دیا ہے۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر محکمہ ماحولیات پنجاب نے تحفظِ ماحول قانون کے تحت باضابطہ حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ نئے نظام کے تحت ہر 8 گھنٹے بعد فضائی آلودگی اور زہریلے مادوں سے متعلق تازہ ترین رپورٹ جاری کی جائے گی۔

یہ رپورٹیں نہ صرف ماحولیاتی اداروں کو فراہم کی جائیں گی بلکہ عوام کو بھی دستیاب ہوں گی، تاکہ ماحولیاتی صورتحال سے متعلق بروقت آگاہی حاصل کی جا سکے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے واضح ہدایت دی ہے کہ فضائی آلودگی کی نگرانی کے جدید نظام کا ڈیٹا اضلاع کی سطح پر بھی مہیا کیا جائے تاکہ مقامی سطح پر فوری اقدامات ممکن ہوں۔

ٹیگز: