لاہور :صوبائی دارالحکومت لاہور میں قتل، اغواء برائے تاوان اور ڈکیتی کے دوران قتل جیسی سنگین وارداتوں میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران شہر میں 792 سنگین جرائم کی وارداتیں رپورٹ ہو چکی ہیں۔ ان میں ڈکیتی کے دوران قتل کی 7 وارداتیں,اغواء برائے تاوان کی 12 وارداتیں شامل ہیں۔
شہریوں نے بڑھتے ہوئے پرتشدد جرائم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔