وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت، پنجاب میں امن و امان اور مساجد کے تقدس کے تحفظ پر زور

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت، پنجاب میں امن و امان اور مساجد کے تقدس کے تحفظ پر زور

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں صوبے میں امن و امان کے اقدامات اور عوامی سہولتوں کی فراہمی کو اولین ترجیح قرار دیا گیا۔ اجلاس میں انتظامیہ کو ہدایت دی گئی کہ عوام کے لیے سہولتیں یقینی بنائی جائیں اور قانون کی حکمرانی مضبوط کی جائے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب بھر کی مساجد میں نمازیں باجماعت ادا کی جا رہی ہیں اور مسجد کے تقدس کے تحفظ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے 65 ہزار مساجد کے اماموں کے لیے مستقل وظیفے مقرر کرنے اور ان کی معاشی معاونت کی ہدایت دی۔

رائے ونڈ میں تبلیغی اجتماع کے لیے سڑکوں کی مرمت، گڑھوں کی بھرائی، خصوصی بسوں اور فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے۔ وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو آئمہ کرام کے پاس خود جانے کی بھی ہدایت دی۔

صوبے میں سائبر کرائم سیل کے قیام اور لاؤڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال پر کارروائی کو یقینی بنانے کے اقدامات بھی شامل ہیں۔ مذہبی حلقوں نے پنجاب حکومت کے ان اقدامات کو سراہا ہے۔

ٹیگز: