لاہور :پنجاب حکومت نے ساڑھے بارہ ہزار سکول ٹیچر انٹرن (STI) کو دوبارہ اپوائنٹمنٹ لیٹر جاری کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔ ان ٹیچرز کے کنٹریکٹ میں 8 ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔
اب پہلے سے بھرتی شدہ سکول ٹیچر انٹرنز 31 مئی 2026 تک کام کر سکیں گے۔ ان ٹیچرز کو پرانے معاہدے کے تحت کنٹریکٹ میں توسیع دی گئی ہے، جبکہ ان کا موجودہ کنٹریکٹ رواں سال 31 مئی 2025 کو ختم ہو چکا تھا۔
اس اقدام کا مقصد تعلیمی اداروں میں معیاری تدریس کو برقرار رکھنا اور اساتذہ کی خدمات کو یقینی بنانا ہے۔