لاہور: مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ پارٹی نے پی پی-269 (مظفر گڑھ)، پی پی-115 اور پی پی-116 کے حلقوں کے لیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔
الیکشن میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدوار پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ، 180 ایچ ماڈل ٹاؤن لاہور میں اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔