تعلیم کافی نہیں، کردار سازی ضروری ہے: پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان

تعلیم کافی نہیں، کردار سازی ضروری ہے: پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان

لاہور: چیئرمین اے پی ایس یو پی (APSUP) پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان نے کہا ہے کہ ہم نے ڈاکٹر اور انجینئر تو بنالیے ہیں، مگر اصل انسان بنانا بھول گئے ہیں۔

پنجاب یونیورسٹی کے آئی بی اے ڈیپارٹمنٹ میں ایک تعلیمی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشرے میں طلبہ، اساتذہ اور علما بھی کرپشن میں ملوث ہیں، جو ہمارے رویوں کی خرابی کی علامت ہے۔

پروفیسر عبدالرحمان نے کہا کہ نوجوانوں میں ٹیم ورک کی کمی ہے اور جشن آزادی کے موقع پر سڑکوں پر شور مچانا ہماری سنجیدگی پر سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کی معروف جامعات بھی کردار سازی پر زور دے رہی ہیں، اس لیے ہمیں تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت اور خلوص کو ترجیح دینی ہوگی۔

انہوں نے میاں صاحب کو قوم کا ہیرو قرار دیتے ہوئے ان کی تعلیمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ کامیابی کا راز محنت، کردار اور خلوص میں مضمر ہے۔