لاہور:پنجاب اسمبلی کا 30 واں اجلاس کل دوپہر 2 بجے شروع ہوگا، جس کی صدارت سپیکر ملک محمد احمد خان کریں گے۔
اجلاس میں محکمہ جنگلات، وائلڈ لائف اور فیشریز سے متعلق سوالات کے جوابات دیے جائیں گے۔ اراکین توجہ دلاو نوٹس پیش کریں گے اور تین تحریک التواء کار پر بات ہوگی۔
اجلاس میں سیلاب کی صورتحال پر عام بحث کا آغاز بھی کیا جائے گا جبکہ اراکین اہم امور کو بھی اٹھائیں گے۔