لاہور: آٹزم کا شکار بچوں کے لیے لاہور میں جدید اسکول کی تعمیر آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے، جہاں انٹیریئر ڈیزائننگ اور عالمی معیار کے رنگ و ڈیزائن کے انتخاب پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
اس حوالے سے صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں منصوبے کی رفتار، معیار اور سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سہیل اشرف، سیکرٹری اسپیشل ایجوکیشن، ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن عبداللہ نیئر سمیت متعلقہ محکموں کے ماہرین، ڈیزائنرز اور افسران نے شرکت کی۔
حکام کے مطابق اسکول میں خصوصی بچوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ وہ ایک محفوظ، خوشگوار اور معاون تعلیمی ماحول حاصل کر سکیں۔