پی ڈی ایم اے پنجاب کا سیلابی صورتحال پر ہنگامی الرٹ، دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں غیر معمولی اضافہ

پی ڈی ایم اے پنجاب کا سیلابی صورتحال پر ہنگامی الرٹ، دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں غیر معمولی اضافہ

انڈین ہائی کمیشن کی جانب سے سیلابی صورتحال کی معلومات فراہم، عوام کو ہوشیار رہنے کی ہدایت

لاہور :پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں مزید اضافے کی توقع ظاہر کرتے ہوئے صوبے بھر میں سیلاب کے پیش نظر ہنگامی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

انڈین ہائی کمیشن نے پاکستان کو دریائے ستلج کے ہریکے ڈاؤن سٹریم اور فیروزپور ڈاؤن سٹریم میں اونچے درجے کے سیلاب کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے عوام کو تاکید کی ہے کہ وہ سیلاب کی صورت حال پر مکمل توجہ دیں اور حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل کریں تاکہ جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

ٹیگز: