لاہور: لاہور کے علاقے شاہدرہ میں دکان کی چھت سے لوہے کا بورڈ اتارتے ہوئے کرنٹ لگنے سے 4 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب لوہے کا بورڈ بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں کرنٹ پورے بورڈ اور عمارت میں پھیل گیا۔
جاں بحق ہونے والوں میں رکشہ ڈرائیور ندیم اور اویس شامل ہیں، جبکہ دو افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔