لاہور:گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے یومِ دفاع کے موقع پر کہا کہ آج ہم اُن شہداء کو یاد کر رہے ہیں جنہوں نے وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں قربان کر دیں۔
انہوں نے کہا کہ 6 ستمبر 1965 کو افواج پاکستان نے جو جذبہ اور جرات دکھائی، اس کی دنیا میں مثال نہیں ملتی۔ سردار سلیم حیدر نے قوم کو متحد رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم یکجا ہوں تو کوئی دشمن پاکستان کی طرف آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھ سکتا۔