لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے نجی و سرکاری سکولوں کو چودہ اگست کی بجائے یکم ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خان نے اعلان کیا کہ تعلیمی ادارے یکم ستمبر سے اپنی تعلیمی سرگرمیاں شروع کریں گے۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ اسکولوں میں صحت اور حفاظتی اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا تاکہ طلبہ و اساتذہ کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔