لاہور میں سورج کی تپش برقرار، درجہ حرارت میں اضافہ، بارش کی پیش گوئی

لاہور میں سورج کی تپش برقرار، درجہ حرارت میں اضافہ، بارش کی پیش گوئی

لاہور: لاہور کے باسیوں کو ایک بار پھر شدید گرمی کا سامنا ہے، جہاں سورج پوری شدت کے ساتھ چمک رہا ہے۔ صبح کے وقت ہی درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا تھا، اور محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ دن کے دوران پارہ 36 ڈگری تک جا سکتا ہے۔

گرمی کی شدت کے ساتھ ساتھ شہر میں ماحولیاتی آلودگی نے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ فضاء میں آلودہ ذرات کی مقدار میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کے باعث شہریوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے موسم میں حساس افراد، خاص طور پر بچے، بزرگ اور سانس کے مریض، خاص احتیاط برتیں۔

ادھر محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنائی ہے۔ لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، اور راولپنڈی سمیت کئی علاقوں میں تیز ہواؤں اور بارش سے گرمی کا زور ٹوٹنے کا امکان ہے۔

تاہم ممکنہ بارش کے نتیجے میں لاہور کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے خدشات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

ٹیگز: