لاہور:لاہور کے اچھرہ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جب ایک پالتو کتے نے ایک ننھے بچے پر حملہ کر دیا۔ بچہ پانی میں گرنے کے بعد خود کو بچانے کی کوشش کر رہا تھا کہ اچانک قریب کھڑے ایک کتے نے اس پر جھپٹ پڑا اور اسے زخمی کر دیا۔
فوری طور پر وہاں موجود ایک ہمدرد شخص نے بچے کو بچایا اور اسپتال پہنچایا، جہاں چار سالہ فواد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ اس واقعے نے علاقے کے رہائشیوں میں خوف اور تشویش پیدا کر دی ہے۔