لاہور : وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان کی ہدایت پر دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی آ گئی ہے۔ گزشتہ دو روز کے دوران لاہور میں متعدد گاڑیاں بند کی گئیں جبکہ 5 نئے مقدمات درج کر کے ڈرائیورز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ماحولیاتی آلودگی کے سنگین مسئلے سے نمٹنے کے لیے جاری اس مہم کے دوران خلاف ورزی کرنے والوں پر لاکھوں روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔ وزیر ٹرانسپورٹ نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایسے آلودہ کرنے والے ذرائع نقل و حمل کے خلاف سخت اقدامات کریں تاکہ فضا کو صاف رکھا جا سکے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ دھواں چھوڑتی گاڑیاں نہ صرف ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ کرتی ہیں بلکہ عوام کی صحت کے لیے بھی خطرہ ہیں، اس لیے اس کریک ڈاؤن کو مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے۔