یکم ستمبر سے تمام سرکاری و نجی سکولز کھولے جائیں گے:وزیر تعلیم رانا سکندر کا اہم اعلان

یکم ستمبر سے تمام سرکاری و نجی سکولز کھولے جائیں گے:وزیر تعلیم رانا سکندر کا اہم اعلان

لاہور:وزیر تعلیم رانا سکندر نے اعلان کیا ہے کہ یکم ستمبر سے ملک بھر کے تمام سرکاری اور نجی سکولز دوبارہ کھولے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسکولز کھولنے کے فیصلے پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ والدین اور دیگر افراد اسکولز کے کھلنے سے متعلق کسی بھی قسم کی شکایت ہیلپ لائن نمبر پر درج کرا سکتے ہیں، تاکہ فوری کارروائی کی جا سکے۔ انہوں نے ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیا تاکہ والدین باآسانی اپنی شکایات درج کروا سکیں۔

یہ فیصلہ تعلیمی اداروں کی بحالی اور تعلیمی سرگرمیوں کو معمول پر لانے کے لیے کیا گیا ہے، تاکہ طلبہ کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔

ٹیگز: