’سی پاکستان‘‘ انٹرپرینیوریل ایکسپو 2025 ایکسپو سینٹر لاہور میں جاری

’سی پاکستان‘‘ انٹرپرینیوریل ایکسپو 2025 ایکسپو سینٹر لاہور میں جاری

لاہور: پاکستان ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز (APP SUP) کے زیرِ اہتمام پاکستان کی سب سے بڑی انٹرپرینیوریل ایکسپو ’’سی پاکستان 2025‘‘ ایکسپو سینٹر لاہور میں جاری ہے۔

چیئرمین ایپ سپ، پروفیسر ڈاکٹر چودھری عبدالرحمان نے ایکسپو میں شرکت کی اور نوجوانوں کے جذبے کو سراہا۔

ایونٹ میں 100 سے زائد سٹارٹ اپس اپنے بزنس آئیڈیاز اور مصنوعات کے ساتھ شریک ہیں، جب کہ 10 پینل ڈسکشنز میں ماہرین، کاروباری رہنما اور پالیسی ساز نوجوانوں کی رہنمائی کر رہے ہیں۔

ایکسپو کا مقصد نوجوانوں، اسٹارٹ اپس، تعلیمی اداروں اور صنعتوں کو ایک ساتھ لا کر قومی ترقی میں کردار ادا کرنا ہے۔

ٹیگز: