لاہور : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن پنجاب اسمبلی شیخ امتیاز محمود نے لاہور ہائیکورٹ میں اپنی رکنیت معطلی کیخلاف درخواست دائر کر دی ہے۔ انہوں نے سپیکر پنجاب اسمبلی کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے، جس کے تحت ان کی رکنیت پندرہ اجلاسوں تک معطل کی گئی تھی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں چار قوانین کورم پورا کیے بغیر منظور کیے گئے، جبکہ سپیکر پنجاب اسمبلی نے کورم کی کمی کو نظر انداز کیا ہے۔ شیخ امتیاز محمود نے سپیکر کے اس اقدام کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیا ہے۔