پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ، سمری وزیراعلیٰ کو ارسال

پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ، سمری وزیراعلیٰ کو ارسال

لاہور: پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی سمری وزیراعلیٰ مریم نواز کو ارسال کر دی ہے۔ سمری کی منظوری کے بعد محکمہ خزانہ تنخواہوں کے لیے بجٹ جاری کرے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے گزشتہ ماہ کابینہ اجلاس میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی اصولی منظوری دے دی تھی۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 5 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی تھی۔

ترقیاتی بجٹ میں 47.2٪ اضافہ کیا گیا ہے، جس کے تحت 1,240 ارب روپے مختص ہوئے ہیں۔ اس میں سے 171.7 ارب روپے غیر ملکی فنڈڈ منصوبوں کے لیے رکھے گئے ہیں۔

محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کی حتمی منظوری کے فوری بعد بجٹ جاری کر دیا جائے گا، جس کے بعد اگلے ماہ کی تنخواہیں اضافے کے ساتھ جاری کی جائیں گی۔

ٹیگز: