"اچھا او ہو" , پرویز الہٰی کا صدر کی تبدیلی کی خبروں پر تبصرہ، مذاکرات کو بہتری کا ذریعہ قرار دے دیا

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ سیاست میں مزاحمت کے بعد مفاہمت آتی ہے، اور مذاکرات کسی نہ کسی بہتری کی طرف لے جاتے ہیں۔

 احتساب عدالت راولپنڈی میں پیشی کے دوران صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے صدر کو ہٹانے سے متعلق سوال پر کہا "یہ تو میں آپ سے سن رہا ہوں"۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالات ان شاءاللہ بہتر ہوں گے، اور سیاسی معاملات کا حل بات چیت سے ہی نکلتا ہے۔

ٹیگز: