لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس میں گندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں واضح طور پر کہا گیا کہ گندم ذخیرہ کرنے والے عناصر کو رعایت نہیں دی جائے گی۔
پنجاب بھر میں سٹاک ظاہر کرنے کے لیے 3 روز کی مہلت دے دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ڈیڈ لائن کے بعد خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔
سیلاب کے دوران غفلت کے باعث گندم ضائع ہونے پر ڈی جی فوڈ ڈیپارٹمنٹ کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ عوامی مفاد کے خلاف کام کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی میں تاخیر نہ کی جائے۔