لاہور : صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ بخاری نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ "ستھرا پنجاب" کی کامیابی کے بعد اب "سدھرا پنجاب" مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس مہم کا مقصد اسلحہ کی نمائش اور بدمعاشی پر سخت کارروائیاں کرنا ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران پنجاب حکومت نے بہترین انتظامات کیے، جن میں علما کرام، اہل تشیع کمیٹی اور پولیس کی کارکردگی کو بھی سراہا گیا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے سی سی ڈی کی کارکردگی کو مؤثر قرار دیتے ہوئے بتایا کہ لاہور میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے اور اب تک 1509 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قتل اور دہشت گردی جیسے سنگین جرائم کے خلاف بھی سی سی ڈی کا کردار جاری رہے گا۔