لاہور: پنجاب حکومت نے پیرا فورس کو مزید خودمختار بنانے کے لیے اہم اقدامات اٹھا لیے ہیں۔ اب پنجاب اینفورسمنٹ اینڈ ریگولیشنز اتھارٹی کے بجٹ کی منظوری کے اختیارات ڈائریکٹر جنرل کو تفویض کر دیے گئے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ پیرا کا بجٹ اب پیرا کی سالانہ میٹنگ میں منظور کیا جائے گا، جبکہ پہلے حکومت سے اجازت لینا لازم تھا۔
قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے پنجاب اینفورسمنٹ اینڈ ریگولیشنز (ترمیمی) آرڈینینس 2025 پنجاب اسمبلی میں پیش کیا گیا ہے، جس کی منظوری کے لیے گورنر پنجاب نے پہلے ہی ترمیمی آرڈیننس کی منظوری دے دی ہے۔
اس تبدیلی سے پیرا فورس کو مالی اور انتظامی سطح پر خودمختاری حاصل ہوگی، جس سے ادارے کی کارکردگی میں بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔