وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نوجوانوں کو منشیات سے بچانے کے لیے اہم فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نوجوانوں کو منشیات سے بچانے کے لیے اہم فیصلہ

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے نوجوانوں کو منشیات کے زہر سے بچانے کے لیے مزید مؤثر اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ کے احکامات پر کاؤنٹر نارکوٹکس فورس (CNF) کو صوبے بھر میں وسعت دی جائے گی۔

سینئر رپورٹر نمائندہ لاہور رنگ ادریس شیخ کے مطابق  ابتدائی مرحلے میں ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کے بعد اضلاع کی سطح پر بھی سی این ایف کے اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔ منصوبے کے تحت پنجاب بھر میں نارکوٹکس کنٹرول سٹیشنز کا دائرہ کار بڑھایا جا رہا ہے، اور اب ہر ضلع میں نارکوٹکس کنٹرول سینٹرز بنائے جائیں گے۔

حکومتی ترجمان کے مطابق یہ اقدام منشیات کی لعنت کے خاتمے اور نوجوان نسل کو محفوظ بنانے کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔

ٹیگز: