گورنر پنجاب سے ترکیہ اور ایران کے قونصل جنرلز کی الگ الگ ملاقاتیں

گورنر پنجاب سے ترکیہ اور ایران کے قونصل جنرلز کی الگ الگ ملاقاتیں

لاہور : گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ترکیہ اور ایران کے قونصل جنرلز نے گورنر ہاؤس لاہور میں الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ترکیہ کے نئے تعینات ہونے والے قونصل جنرل مہمت ایمن سیمسک (Mehmet Eymen Simsek) نے گورنر پنجاب سے ملاقات کی، جس میں باہمی تعلقات، تجارتی تعاون اور ثقافتی تبادلوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر پنجاب نے مہمت ایمن سیمسک کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان میں ان کے دور کو دونوں ممالک کے تعلقات کے لیے مفید قرار دیا۔

اسی طرح ایرانی قونصل جنرل مہران موحد فر (Mehran Movahedfar) نے بھی گورنر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک-ایران دوطرفہ تعلقات، سرحدی تعاون اور علاقائی امن و ترقی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان تمام برادر اسلامی ممالک کے ساتھ مضبوط تعلقات کا خواہاں ہے، اور سفارتی سطح پر رابطے ان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ٹیگز: