دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلابی صورتحال سے ہزاروں موضع جات متاثر:پی ڈی ایم اے پنجاب کی رپورٹ

 دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلابی صورتحال سے ہزاروں موضع جات متاثر:پی ڈی ایم اے پنجاب کی رپورٹ

لاہور : پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے دریائے راوی، ستلج اور چناب میں شدید سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی تفصیلی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے بتایا کہ دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب کی وجہ سے مجموعی طور پر 4,400 سے زائد موضع جات متاثر ہوئے ہیں۔ خاص طور پر دریائے چناب کے علاقے میں سیلاب کی شدت زیادہ رہی جس کی وجہ سے 2,190 موضع جات متاثر ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور بحالی کے کام تیزی سے جاری ہیں، اور حکومت کی طرف سے متاثرین کو فوری امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں سیلابی پانی کی نکاسی، متاثرین کی بحالی اور مستقبل میں ایسے واقعات سے بچاؤ کے لیے اقدامات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

ٹیگز: