لاہور ہائیکورٹ: زرتاج گل کو پیش کیے بغیر اپیلوں پر سماعت نہیں ہوگی، چیف جسٹس عالیہ نیلم

لاہور ہائیکورٹ: زرتاج گل کو پیش کیے بغیر اپیلوں پر سماعت نہیں ہوگی، چیف جسٹس عالیہ نیلم

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے سابق رکن قومی اسمبلی زرتاج گل کی سزا کے خلاف دائر تینوں اپیلوں پر ان کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران زرتاج گل کے وکیل بیرسٹر علی ظفر عدالت میں پیش ہوئے۔ بینچ نے استفسار کیا کہ زرتاج گل کہاں ہیں، جس پر عدالت کے آفس نے نشاندہی کی کہ ملزمہ نے تاحال سرنڈر نہیں کیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ "پہلے زرتاج گل کو پیش کریں، پھر اپیلوں کی سماعت ہوگی۔"

سماعت کے دوران ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل محمد اخلاق سلہری اور ڈپٹی اٹارنی جنرل رفاقت ڈوگر بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

یاد رہے کہ انسدادِ دہشت گردی عدالت فیصل آباد نے 9 مئی کے تین مختلف مقدمات میں زرتاج گل کو سزا سنائی تھی، جن کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں الگ الگ اپیلیں دائر کی گئی ہیں۔

ٹیگز: