لاہور:سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جون 2026 تک حکومت موسم کی پیش گوئی کا ایک جدید اور جامع نظام متعارف کرائے گی تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کو کم کیا جا سکے۔
انہوں نے زور دیا کہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے میں ہر فرد اور ادارے کا کردار ضروری ہے۔ صنعتوں کو اعتماد میں لے کر اور زرعی شعبے میں جدید تکنیکیں لا کر آلودگی کم کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے بتایا کہ لاہور سمیت پورے صوبے میں انوائرمینٹل پروٹیکشن سیل قائم کیے جا رہے ہیں، اور تمام پٹرول پمپس پر کاربن چیکنگ کا نظام لاگو کیا جائے گا تاکہ فضائی آلودگی میں کمی آئے۔
انہوں نے کہا، "ہم سب کو اپنی زمین، اپنی ہوا، اور اپنے پانی کی حفاظت کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔ یہی ہمارا فرض ہے، یہی ہماری ذمہ داری ہے۔"