پنجاب حکومت کا منشیات کے ملزمان کے خلاف قوانین مزید سخت کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا منشیات کے ملزمان کے خلاف قوانین مزید سخت کرنے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے منشیات کے خلاف قوانین میں اہم ترامیم کر کے سخت سزائیں تجویز کر دی ہیں۔ نئے آرڈیننس کے تحت منشیات کے مقدمات میں ضمانت کی شرائط میں نمایاں تبدیلیاں کی گئی ہیں تاکہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جا سکیں۔

آرڈیننس کے مطابق ایسے مقدمات جن میں عمر قید کی سزا کا حکم ہو، ملزمان کو ضمانت نہیں دی جائے گی۔ دیگر جرائم میں ضمانت دینے سے پہلے عدالت کو بھاری زرِ ضمانت کا تعین کرنا ہوگا اور کیس کی نوعیت کو مدنظر رکھنا لازمی ہوگا۔

مزید براں، منشیات کے مقدمات کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کے فیصلوں کے خلاف اپیل لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ میں سنی جائے گی، جس سے انصاف کے عمل کو مزید شفاف اور تیز کرنے کی توقع ہے۔

نیو نیوز لاہور کے بیورو چیف میاں نوید کے مطابق، یہ اقدام منشیات کے خلاف حکومت کی سنجیدہ اور سخت پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد منشیات کے جرائم کو مکمل طور پر ختم کرنا ہے۔

ٹیگز: