لاہور : آج لاہور میں ہلکی بارش اور بوندا باندی نے موسم کو کافی خوشگوار کر دیا ہے۔ شہر کے کئی علاقوں جیسے لکشمی چوک، ایبٹ روڈ، شملہ پہاڑی، مال روڈ، گلبرگ اور دیگر جگہوں پر بارش ہوئی جس سے گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے۔
بارش کے ساتھ چلنے والی ٹھنڈی ہوا نے لوگوں کو سکون دیا ہے اور گرمی اور حبس سے تنگ شہری بارش کو قدرت کا تحفہ سمجھ رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے آگاہ کیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں اور بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اپنائیں۔