لاہور: والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے زیرِ اہتمام یومِ آزادی کے موقع پر لاہور قلعہ اور شالامار باغ میں شاندار روشنیوں اور سبز ہلالی پرچموں کی بہار دکھائی دے رہی ہے۔
لاہور کے تاریخی مقامات جہانگیر اور نور جہاں کے مقبروں کو بھی خصوصی سجاوٹ اور چراغاں سے مزین کیا گیا ہے، جس سے پورے شہر میں جشن کا سماں قائم ہے۔
یہ رنگا رنگ تقریبات قومی جذبہ اور یکجہتی کا مظہر ہیں جو عوام میں آزادی کے دن کی خوشیوں کو دوبالا کر رہی ہیں۔