لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف نو مئی کے دو مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔ یہ مقدمات تھانہ شادمان اور راحت بیکری پر ہونے والے جلاؤ گھیراؤ کے واقعات سے متعلق ہیں۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ دونوں مقدمات کے فیصلوں کے بعد ضمانت کی درخواستیں غیر موثر ہو چکی ہیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے یہ فیصلہ سنایا۔