پنجاب بھر میں گراں فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں، سینکڑوں گرفتار

پنجاب بھر میں گراں فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں، سینکڑوں گرفتار


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر صوبے بھر میں گراں فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ حکومتی احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے مختلف شہروں میں کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں 4 لاکھ 4 ہزار 404 مقامات پر چیکنگ کی گئی، جس دوران 12 ہزار 114 گراں فروشوں کو جرمانے عائد کیے گئے، جبکہ 2 افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے 100 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
آٹے کی قیمتوں پر کنٹرول کے لیے 32 ہزار 65 مقامات پر چھاپے مارے گئے، جن میں سے 357 دکانداروں کو مقررہ نرخوں سے تجاوز پر جرمانے کیے گئے اور 7 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
چکن شاپس کی قیمتوں کی نگرانی کے لیے 18 ہزار 864 دکانوں کا معائنہ کیا گیا، جہاں 523 ناجائز منافع خوروں کو جرمانہ کیا گیا اور 7 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے یہ اقدامات روزانہ کی بنیاد پر جاری رہیں گے۔

ٹیگز: