وزیراعلیٰ مریم نواز سے تبلیغی جماعت کے شوریٰ ارکان کی اہم ملاقات

وزیراعلیٰ مریم نواز سے تبلیغی جماعت کے شوریٰ ارکان کی اہم ملاقات

لاہور (13 اکتوبر 2025) – وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے تبلیغی جماعت کے مرکزی شوریٰ کے ارکان نے ملاقات کی، جس میں ملکی اور سماجی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مریم نواز نے اس موقع پر کہا کہ وہ مخلوقِ خدا کی خدمت کو عبادت سمجھتی ہیں اور مخالفین کی تنقید کے باوجود صبر و تحمل سے کام لیتی ہیں، تاہم عوام کے مفاد میں کبھی کبھار آواز بلند کرنا ضروری ہو جاتا ہے۔

تبلیغی جماعت کے اکابرین نے وزیراعلیٰ کی سیلاب متاثرین کی مدد کے حوالے سے حکومتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ قابلِ تحسین بات ہے کہ متاثرین کو ہاتھ پھیلائے بغیر ان کی مدد کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی تاثر مثبت سمت میں بدل رہا ہے اور اب بیرونِ ملک بھی پاکستانیوں کی عزت کی جاتی ہے۔

ملاقات میں ڈاکٹر ندیم اشرف، مولانا امجد فاروق، مولانا محمد امیر، امتیاز احمد غنی اور ارشد شامل تھے۔

ٹیگز: