لیسکو کا ایسٹرن سرکل میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن

لیسکو کا ایسٹرن سرکل میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن


لاہور: چیف ایگزیکٹو لیسکو کی ہدایت پر ایسٹرن سرکل کے علاقوں الغنی گارڈن، ڈریم گارڈن، تیزی گڑھ روڈ اور واڑہ مولہ وسان میں بجلی چوروں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا گیا۔

کارروائی کے دوران جعلی ٹرانسفارمرز، بوگس میٹرز اور غیر قانونی کنکشنز پکڑے گئے۔ ڈریم ہومز اور واڑہ مولہ وسان سے 100 کے وی اے، جبکہ الغنی گارڈن سے 50 کے وی اے کے جعلی ٹرانسفارمر برآمد ہوئے۔ لیسکو کے مطابق بجلی چوروں کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

ٹیگز: