لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بادامی باغ میں جعلی شہد بنانے والے یونٹ پر چھاپہ مار کر 500 لیٹر گلوکوز، 93 لیٹر جعلی شہد، 80 کلو چینی اور 1 من شیرہ برآمد کر لیا۔
چھاپے کے دوران سلنڈر، وزن کانٹا اور خالی ٹین بھی ضبط کیے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر کارروائی عمل میں لائی گئی، مقدمہ درج کر لیا گیا۔