لاہور: ٹیپ روڈ پر کچی چھت گرنے سے دو افراد زخمی، ریسکیو اہلکاروں نے زندگیاں بچا لیں

لاہور: ٹیپ روڈ پر کچی چھت گرنے سے دو افراد زخمی، ریسکیو اہلکاروں نے زندگیاں بچا لیں

لاہور: ٹیپ روڈ گھوڑا اسپتال کے قریب آؤٹ فال روڈ پر واقع ایک گھر کی کچی مٹی کی چھت گرنے سے دو افراد زخمی ہو گئے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اہل خانہ مٹی سے چھت تیار کر رہے تھے کہ وہ اچانک منہدم ہو گئی۔

ریسکیو 1122 کے اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور ملبے تلے دبے دونوں افراد کو زندہ نکال لیا۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد میو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

ٹیگز: